سندھ حکومت بھی حق حکمرانی کھوچکی ن لیگ

سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے میں اشارہ مل گیا، فوری انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے، مشاہد اللہ

اصغر خان کیس میں ن لیگ کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، شہباز شریف رئیسانی سے صرف ملے فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں۔


ملک کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں فوری عام انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہوگیا ہے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی سے باضابطہ رابطہ کر کے نگران حکومت کے قیام کا اعلان کریں۔ مسلم لیگ (ن) کے خارجہ امور کے سربراہ اور میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد مہدی کے ساتھ پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا سندھ حکومت کے حوالے سے فیصلہ بھی بلوچستان طرز کا ہے جس میں اشارہ دیا گیا ہے کہ یہاں بھی حکومت اپنا حق حکمرانی کھوچکی ہے۔ صدر زرداری کا دو عہدوں کا استعمال اور دیگر اقدامات کا آئین، حقیقی پیپلزپارٹی اور اسکے منشور سے دور کا بھی تعلق نہیں۔

اگر آئندہ عام انتخابات کے نتائج پر انگلی اٹھی تو خدانخواستہ اس کے انتہائی بھیانک نتائج سامنے آئیں گے، آج ملک میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو بچانے کیلیے اپنی پارٹیاں تک بیچ دیں۔ مشاہداﷲ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بغیر بڑھکیں لگائے انتخابات کی تیاری کررہی ہے اور اس ماہ کے آخر تک تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی ۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے اربوں روپے دیے گئے لیکن اس سے ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا اور یہ تمام رقم کرپشن اور لوٹ مار کی نذر ہوگئی ۔ اسی بنا پر سپریم کورٹ نے152ارب روپے کے فنڈز روکنے کے احکامات جاری کیے ۔
Load Next Story