اعلیٰ تعلیم کیلیے زیادہ سنجیدہ ہوگئی ہوںکائنات اسکول جانا شروع

لانے لے جانے کے لیے کوئی وین ڈرائیور تیار نہیں، پہلے دن ٹیکسی استعمال کی.

لانے لے جانے کے لیے کوئی وین ڈرائیور تیار نہیں، پہلے دن ٹیکسی استعمال کی. فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
ملالہ کے ساتھ زخمی ہونے والی 16 سالہ طالبہ کائنات اسکول جانا شروع ہوگئی ہے۔


صحتیابی کے بعد پہلی مرتبہ اسکول آمد پر طلبہ اور اساتذہ نے ا س کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اتوار کونجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کائنات کاکہناہے کہ وہ ٹیکسی میں اسکول گئی ،اسے سکول لانے لیجانے کیلیے کوئی وین ڈرائیور تیار نہیں، جو پریشانی کی بات ہے تاہم حملے کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پہلے سے زیادہ سنجیدہ ہوگئی ہے۔ کائنات نے شکوہ کیا کہ حملے کے بعد ابتدا میں میڈیا نے اسے اور شازیہ کو نظر انداز کیا لیکن بعد میں یہ شکایت دور ہوگئی۔
Load Next Story