وزیراعظم 10 فروری کوایل این جی معاہدے پردستخط کے لیے قطرجائیں گے
قطرکیساتھ ایل این جی کامعاہدہ طے پاگیاہے،وزیر پٹرولیم
قطرکیساتھ ایل این جی کامعاہدہ طے پاگیاہے،وزیر پٹرولیم:فوٹو: فائل
وزیراعظم نوازشریف کل 10 فروری کودوروزہ دورے پر قطرجائیں گے جہاں وہ ایل این جی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارودیگر اعلیٰ حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قطرکیساتھ ایل این جی کامعاہدہ طے پاگیاہے اور وزیراعظم 10 فروری کو قطر جائیں گے جب کہ وہ قطرکے امیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔