شرجیل میمن کو ہیتھروایئرپورٹ پرروک لیا گیا کئی گھنٹے پوچھ گچھ

پوچھ گچھ کے بعد انھیں جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 14فروری کو دوبارہ حکام کے سامنے پیش ہوں

پوچھ گچھ کے بعد انھیں جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 14فروری کو دوبارہ حکام کے سامنے پیش ہوں:فوٹو : فائل

سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن کو دبئی سے لندن پہنچنے پر ہیتھرو ایئر پورٹ پر روک لیاگیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔


نجی ٹی وی کے مطابق شرجیل میمن دبئی سے لندن پہنچے تھے کہ ہیتھرو ایئر پورٹ کے امیگریشن کاؤنٹر پر حکام نے انھیں روک لیا، چند گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد انھیں جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 14 فروری کو دوبارہ حکام کے سامنے پیش ہوں۔

ذرائع کے مطابق انھیں یہ بھی کہاگیا کہ وہ اپنے ہوٹل سے کہیں سفرکریں تو اس کی بھی اطلاع دیں۔ شرجیل میمن نے اس حوالے سے سینئر وکلا سے بھی مشاورت کی ہے۔
Load Next Story