ٹیم میں واپسی کی کوششیں ناکام ہوئیں توریٹائرہو جاؤں گا سعیداجمل

مسٹری بولرز کو قصہ پارینہ بننے سے بچانے کیلیے بولنگ قوانین میں کچھ نرمی برتے، سعید اجمل کا آئی سی سی سے مطالبہ

مسٹری بولرز کو قصہ پارینہ بننے سے بچانے کیلیے بولنگ قوانین میں کچھ نرمی برتے، سعید اجمل کا آئی سی سی سے مطالبہ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
آف اسپنرسعید اجمل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں واپسی کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں تو پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں گا۔


''ایکسپریس ٹریبیون'' کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں ایک فائٹر ہوں اور ہمت ہارنا نہیں جانتا، پی ایس ایل میں میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، اعتماد بحال ہوچکا اور سابقہ معیارکی بولنگ کررہا ہوں، میں پھر سے سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ سعید اجمل نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ مسٹری بولرز کو قصہ پارینہ بننے سے بچانے کیلیے بولنگ قوانین میں کچھ نرمی برتے، انھوں نے بیٹ اور گیند میں توازن قائم کرنے پر بھی زور دیا۔
Load Next Story