شروتی نے وینا ملک کوپاکستانی ’’راکھی ساونت‘‘ قراردیدیا

ویناملک جس انداز سے شہرت حاصل کرنے کے لیے بھارت میں کام کررہی ہیں اسی طرح راکھی ساونت نے بھی کوئی موقع ضایع نہیں کیا۔

بھارتی پروگرام مین ویناملک کے بولنے کے مخصوص انداز میں طنز ومزاح کے ساتھ تنقید۔ فوٹو : فائل

بھارتی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں پرفارم کرنیوالی ماڈل واداکارہ شروتی نے اداکارہ وینا ملک کی طرف سے میڈیا میں موضوع بحث بننے کے مختلف اندازوں کی پیروڈی کرتے ہوئے انھیں پاکستان کی ''راکھی ساونت'' قراردیدیا ۔


گزشتہ روز بھارتی چینل سے ٹیلی کاسٹ ہونے والے پروگرام میں ایک طرف پاکستان اوربھارت کے فوجیوں کولڑتے دکھایا گیا تھا تودوسری جانب ویناملک کے بولنے کے مخصوص انداز اورپھران کی طرف سے عریانی کے فروغ کے لیے کی جانیوالی کاوشوں کے باوجود خود کو پاکستانی اورمسلم کہنے پر طنزومزاح کے ساتھ تنقید کی گئی۔

اس پرفارمنس پرجہاں شھرتی کو پروگرام کے ججز ارچناپرن سنگھ اورسہیل خان نے بہترین پوائنٹ دیتے ہوئے کہا کہ ویناملک پاکستان کی ''راکھی ساونت'' ہیں۔ وہ جس انداز سے شہرت حاصل کرنے کے لیے یہاں کام کررہی ہیں اسی طرح راکھی ساونت نے بھی کوئی موقع ضایع نہیں جانے دیا۔
Load Next Story