پولیس شواہد پیش نہیں کرسکیوکیل کے تعاون سے حق کی جنگ لڑوں گااسدرؤف
پی سی بی نے تعاون نہ بھی کیا تو وکیل کی مدد سے اپنے حق کی جنگ لڑوں گا،امپائر
پی سی بی نے تعاون نہ بھی کیا تو وکیل کی مدد سے اپنے حق کی جنگ لڑوں گا،امپائر:فوٹو: فائل
اسد رؤف نے اپنے خلاف فیصلے کو انصاف کے منافی قرار دیا ہے، انھوں نے کہا کہ بھارتی پولیس کوئی شواہد پیش نہیں کرسکی جس پر عدالت نے کہا تھا کہ 30 لاکھ روپے ماہانہ کمانے والے امپائر کو معمولی تحفے لینے کی کیا ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے وکیل کے ہمراہ دبئی یا کراچی میں موقف پیش کرنے کیلیے کہا تھا لیکن موقع نہیں دیا گیا، انھوں نے کہا کہ مجھے مجرم ثابت کرنے کیلیے بھارتی بورڈ کے پاس کوئی ثبوت نہیں،پولیس الزام ثابت نہیں کرسکی تو بی سی سی آئی یا آئی پی ایل حکام کے پاس کیا اختیار ہے کہ پابندی عائد کریں۔ انکا کہنا تھا کہ پی سی بی نے تعاون نہ بھی کیا تو وکیل کی مدد سے اپنے حق کی جنگ لڑوں گا۔
واضح رہے کہ اسد رؤف نے 2000 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ سے عالمی سطح پر امپائرنگ ڈیبیو کیا تھا، انھیں 2006 میں آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا، وہ اب تک 49 ٹیسٹ، 98 ون ڈے اور 23 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کا اعزاز پا چکے ہیں۔