44 غریب خواتین میں 66لاکھ روپے کے چیک تقسیم
بینظیر غربت کا خاتمہ اور ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی تھیں، امیر شاہ جاموٹ
پہلی قسط کے طور پر فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے دیے گئے، ظفر اللہ سومرو کا بھی خطاب . فوٹو: فائل
رکن قومی اسمبلی امیر علی شاہ جاموٹ نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو غربت کا خاتمہ کر کے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی تھیں اور انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موجودہ پی پی حکومت نے غریب خواتین کی مالی مدد کیلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تاکہ انہیں کاروبار کیلیے 3 لاکھ روپے بلا سود قرضہ گے کر روزگار کے قابل بنایا جا سکے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹیاری اور حیدرآباد اضلاع کی 44 مستحق خواتین میں 66لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنیکی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فی کس پہلی قسط کے طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے دیے گئے۔ انہوں نے قرضہ حاصل کرنے والی خواتین سے کہا کہ وہ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کاروبار شروع کریں ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل ظفر اللہ سومرو نے کہا کہ صرف غریب و مستحق خواتین ہی قرضہ حاصل کرسکیں گی۔ بعد ازاں امیر علی جاموٹ نے ضلع مٹیاری کی 26 اور ضلع حیدرآباد کی 18خواتین میں ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام حیدرآباد کے ڈائریکٹر امداد علی شاہ بھی موجود تھے۔