ایچ ڈی اے عارضی ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ
مذکورہ ملازمین ادارے پر بوجھ اور واسا کے مالی بحران کی اصل وجہ ہیں، ماضی میں غیر ضروری بھرتیاں کی گئیں، انتظامیہ.
بڑھتے خسارے اور بگڑتی ہوئی مالی حالت کے باعث واسا مستقل ملازمین کو کئی ماہ کی تنخواہیں دینے سے بھی قاصر ہے، ترجمان
ایچ ڈی اے انتظامیہ نے کسی بھی مستقل ملازم کو نوکری سے برخاست نہیں کیا ۔
ترجمان ادارہ ترقیات حیدرآباد کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے کمزور مالی وسائل کے پیش نظر غیر ضروری کنٹریکٹ اور ورک چارج ملازمین کے کنٹریکٹ میں اب توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مذکورہ ملازمین ادارے پر بوجھ اور خصوصاً واسا کے مالی بحران کی اصل وجہ ہیں۔ ماضی میں کی گئی غیر ضروری بھر تیوں کی وجہ سے واسا ناصرف صارفین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مشکلات سے دوچار ہے بلکہ بتدریج بڑھنے والے مالی خسارے کی وجہ سے ادارے کے مستقل ملازمین بھی کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ کنٹریکٹ، ورک چارج ملازمین کی تقرری کسی مخصوص پروجیکٹ کے لیے کی جاتی ہے اور جس کی تکمیل کے بعد ایسے ملازمین کو قانون کے مطابق فارغ کردیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کنٹر یکٹ / ورک چارج ملازمین کیلیے ادارہ ہذا کے بجٹ میں کو ئی پروویثرن موجود نہیں تو دوسری جانب فراہمی ونکاسی آب اور ڈیو لپمنٹ چارجز کی مد میں انتہائی کم ریکوری بھی واسا کے بڑھتے ہوئے مالی بحران کی اہم وجہ ہے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کنٹر یکٹ / ورک چارج ملازمین کے کنٹر یکٹ میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ ادارے کی بگڑتی ہوئی مالی حالت کے پیش نظر اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔