ساف گیمز6 قومی باکسرزکے برانز میڈلز یقینی ہوگئے

2 خواتین سیمی فائنل مرحلے میں شامل، چاندی کے تمغے جیتنے کی کوشش ہوگی

2 خواتین سیمی فائنل مرحلے میں شامل، چاندی کے تمغے جیتنے کی کوشش ہوگی فوٹو: فائل

KOHAT:
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک جاکر رنگ میں اترنے والی 2 خواتین سمیت6 قومی باکسرز نے اپنے مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں رسائی پاتے ہوئے ملک کے لیے6 برانز میڈلز کا حصول یقینی بنالیا۔


پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری اقبال حسین نے بتایا کہ بھارتی شہر شیلونگ کے سائی ساگ سینٹر پرکثیرالمقاصد ہال میں پاکستان کی صوفیہ جاوید نے ویمن باکسنگ کے 75 کلو گرام اور رخسانہ پروین نے 60 کلو گرام کے درجات میں حریف باکسرز کو مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، اس مرحلے میں رسائی کے ساتھ ہی دونوں خواتین باکسرز برانز میڈل کی یقینی حقدار بن گئیں، دوسری جانب 7 رکنی قومی اسکواڈ کے 4 باکسرز بھی مقابلے جیت کر سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئے۔

محب اللہ 49، سید آصف52،علی احمد60اورتنویر احمد75کلو گرام میں فتوحات پاکر برانز میڈلز کا حصول یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے، پاکستان کے یہ تمام6 باکسرز اب سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرنے پر چاندی کے تمغے جیت سکتے ہیں، قومی فیڈریشن کے سیکریٹری نے کہاکہ گیمز میں قومی باکسرز نے اچھا آغاز کیا، خاص طور پر دونوں خواتین باکسرز نے کامیابی پاکربے جا تنقید کرنے والوں کے منہ بند کردیے، توقع ہے کہ پاکستان باکسنگ میں مزید بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
Load Next Story