نوجوان کے قتل پر ورثا کا حیدرآباد میں پولیس کیخلاف مظاہرہ
زمینوں پر قبضے کیلیے جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچایا گیا، مظاہرین، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ.
زمینوں پر قبضے کیلیے جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچایا گیا، مظاہرین، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ. فوٹو: فائل
میرپورخاص کی تحصیل سنڈھری کے گاؤں حاجی ہشام بروہی میںمبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے نوجوان کے لواحقین انصاف کے لیے لاش لے کر حیدرآباد پہنچ گئے۔
جہاں انھوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور میت سڑک پر رکھ کر زبردست نعریلگائے، احتجاج میں خواتین بھی شریک تھیں، حبیب اﷲ بروہی نے الزام عاید کیا کہ ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے کیلیے پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے نام پر گاؤں کا محاصرہ کر کے 20 سالہ دلمراد بروہی کو گولیاں مارکرقتل اور2خواتین سمیت 9افراد کو زخمی کردیا اورالٹا ہمارے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
انھوںنے مطالبہ کیا کہ جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کو مارنے والے ایس پی، ایس ایچ او سمیت جونیجو برادری کے ان افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جن کے ایماء پر نوجوان کو جعلی مقابلے میں مارا گیا۔