پروٹیز کا دو طرفہ اٹیک انگلش امیدوں کا محل مسمار
جنوبی افریقہ نے پانچویں ون ڈے میں فتحیاب ہوکر سیریز بھی 3-2 سے اپنے نام کرلی
میزبان ابراہم ڈی ویلیئرز کی سنچری کے سامنے الیکس ہیلز کی چمک ماند پڑگئی۔ فوٹو: اے ایف پی
پروٹیز نے دو طرفہ اٹیک سے انگلش امیدوں کا محل مسمارکردیا، پانچویں ون ڈے میں 5 وکٹ کی شاندار فتح سے سیریز بھی 3-2 سے اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے شروع میں دونوں میچز ہارنے والی جنوبی افریقہ ٹیم نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے باقی تینوں مقابلے جیت کر ٹرافی اپنے قبضے میں کرلی۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں 237 رنز ہدف کے تعاقب میں جانے والی پروٹیز سائیڈ کو آغاز میں ہی زوردار دھچکا پہنچا جب اس کے تین بیٹسمین صرف 22 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے، کوئنٹین ڈی کک (4) ٹوپلے کی گیند پر وکٹ کیپر بٹلر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، اگلی گیند پر ٹوپلے نے فاف ڈوپلیسی کو کھاتہ بھی نہیں کھولنے دیا۔
اپنے اگلے اوور میں ٹوپلے نے ریلی روسیو(4) کو بھی میدان بدر کردیا، ہیلز نے آسان کیچ تھاما، اس موقع پر انگلش ٹیم نے کھلی آنکھوں سے اپنی کامیابی کے خواب دیکھنا شروع کردیے تھے مگر جلد ہی ان کی امیدیں خاک میں ملنا شروع ہوگئیں جب ہاشم آملا کو ابراہم ڈی ویلیئرز نے جوائن کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالنا شروع کردیا، دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے 127 رنز کی شراکت نے مجموعے کو 147 تک پہنچایا، آملا کو معین علی کو باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش کا خمیازہ اسٹمپڈ کی شکل میں بھگتنا پڑا، انھوں نے 59 رنز بنائے، فرحان بہردیان (13) کو عادل رشید نے اسٹوکس کی مدد سے قابو کیا۔
اب ڈی ویلیئرز نے ڈیوڈ ویس کے ساتھ مل کر ہدف کی جانب پیشقدمی کی اور 44 اوورز میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا، وہ 101 اور ویس 41 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹوپلے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم 45 اوورز میں آؤٹ ہوگئی، ہیلز نے سب سے زیادہ 112 رنز بنائے، ان کے بعد دوسرے نمایاں بیٹسمین بین اسٹوکس کا اسکور 29 تھا۔ ربادا، عمران اور ویس نے تین تین وکٹیں لیں۔ ڈی ویلیئرز کو میچ جبکہ ہیلز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔