گیل نے مستقبل قریب میں پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کی امید ظاہر کردی
تاریخی شارجہ اسٹیڈیم میں لوگوں کا جوش وخروش دیدنی رہا،گیل
تاریخی شارجہ اسٹیڈیم میں لوگوں کا جوش وخروش دیدنی رہا،گیل:فوٹو؛ فائل
ویسٹ انڈین اسٹارکرکٹر کرس گیل نے مستقبل قریب میں پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کی امید ظاہر کردی۔
انھوں نے کہاکہ مجھے پاکستانی شائقین سے ہمدردی ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کو ترس رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پی ایس ایل جلد وہاں منعقد ہوگی۔ گیل نے کہا کہ تاریخی شارجہ اسٹیڈیم میں لوگوں کا جوش وخروش دیدنی رہا، مجھے یقین ہے کہ لیگ سے پاکستان کرکٹ کا مستقبل بھی بہتر ہوگا۔