ورلڈ ٹی20 بھارت کو پاکستان کی شرکت سے انکار کا خدشہ لاحق
اب تک آئی سی سی نے سیکیورٹی تحفظات یا ممکنہ بائیکاٹ پرکوئی بات نہیں کی، بی سی سی آئی حکام
اب تک آئی سی سی نے سیکیورٹی تحفظات یا ممکنہ بائیکاٹ پرکوئی بات نہیں کی، بی سی سی آئی حکام. فوٹو: اے ایف پی/ فائل
بھارت کو یہ خوف ستانے لگا ہے کہ پاکستان سیاسی محاذ پر زچ کرنے کیلیے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت سے انکار نہ کردے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانیوں کیخلاف انتہاپسندوں کی کارروائیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط کردیا تھا، ابھی تک گرین سگنل کا انتظار کیا جارہا ہے،آفیشلز کا کہنا ہے کہ 10روز قبل حکومت سے رابطہ کیا تھا، جواب کے منتظر اور پُر امید ہیں کہ یہ مثبت ہوگا۔
بی سی سی آئی حکام بھی پاکستانی ٹیم کے استقبال کیلیے تیار نظر آتے ہیں، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے گرین شرٹس کے سیکیورٹی تحفظات یا ممکنہ انکار کے حوالے سے تاحال کوئی بات ہم تک نہیں پہنچائی، مہمان ٹیم کے شیڈول، سفر اور قیام و طعام سمیت ہماری طرف سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، گرین شرٹس کو میگا ایونٹ کا حصہ سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے یہ افواہیں پھیلانا شروع کردی ہیں کہ پاکستان سیاسی محاذ پر بھارت کو زچ کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کیلیے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کرسکتا ہے۔
ایک معروف اخبار نے نام لیے بغیر پی سی بی کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہر انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر الزام تراشی کرتے ہوئے پاکستان کا نام خراب کرنے کی کوشش کی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت سے انکار کرکے بھارت کے غیر محفوظ ملک ہونے کا تاثر دیا جاسکتا ہے،گرین شرٹس کے وہاں قیام کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو بھی میزبان ملک کی ساکھ پامال ہوجائے گی۔