کراچیبین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2012 کا کل سے آغازہوگا
نمائش میں پاکستان سمیت 80 سے زائد ملکوں کی کمپنیاں اسٹالز لگا رہی ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس
کراچی میں کل سے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2012 کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے جس میں کئی ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں کموڈورصدیق اکبر نے میڈیا کو بتایا کہ آئیڈیاز 2012 نمائش میں پاکستان سمیت 80 سے زائد ملکوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کرنے کے لئے اسٹالز لگا رہی ہیں ۔
غیر ملکی سفارتکاروں اور خصوصی نمائندے بھی نمائش کا دورہ کریں گے اس کے علاوہ 24 ممالک کی اعلیٰ ترین شخصیات پاکستان آئیں گی جن میں عسکری سربراہ بھی شامل ہیں۔
نمائش میں ملکی دفاعی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ الخالد ٹینک اور پاک چین دوستی کے مظہر جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر کے علاوہ جیٹ طیارے اور یواے ایز ڈرون طیارے بھی رکھے گئے ہیں۔
دوسری جانب نمائش کے پیش نظر شارع فیصل اور یونیورسٹی روڈ سمیت کئی اہم شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔