کابل میں طالبان سے جھڑپیں افغان فورسزکے 52 اہلکارہلاک 46 داعش جنگجومارے گئے
مرجاح میں250 پولیس اہلکاراور300 فوجی طالبان کے گھیرے میںہیں، سنگین کی سڑکیںبارودی ڈیوائسزکی وجہ سے بندہیں
ننگرہارکے ضلع آچن میںفوجی آپریشن کے دوران داعش کے46ارکان کوہلاک کردیاگیا، 20شدت پسند زخمی ہوئے فوٹو: رائٹرز/فائل
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمندمیںطالبان جنگجوئوںکے خلاف پیش قدمی کے دوران 52 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیںجبکہ ننگرہارمیںآپریشن کے دوران داعش کے 46جنگجو مارے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کی پیش قدمی کے دوران افغان سیکیورٹی فورسزکوبھاری جانی نقصان اٹھاناپڑاہے۔ مقامی افسروںنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ صوبے میںمختلف مقامات پرلڑائی میں25 فوجی اور27 پولیس اہلکارمارے جاچکے ہیں۔
اتوار کو ہلمند میںپیش آنے والے بدترین واقعے میں جنگجوؤںنے بارود سے بھری فوجی گاڑیوںکی مدد سے ضلع سنگین میںایک چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیاجس میں7 فوجی اور15 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق سنگین میں9 فوجی لڑائی میں ہلاک ہوئے جبکہ ضلع موسیٰ قلعہ میں بھی اتنی ہی ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں۔ امریکی اندازوں کے مطابق طالبان ہلمند کے وسیع و عریض حصوںپرقابض ہیں۔ ایک سرکاری افسر نے بتایاکہ مرجاح میںاس وقت250 پولیس اہلکار اور 300 فوجی طالبان کے گھیرے میں ہیںاورہم انھیں فضا سے مدد فراہم کررہے ہیں۔
سنگین کی بیشتر سڑکیں بارودی ڈیوائسزکی وجہ سے بندہیں اور ہم اپنے تازہ دستے بھیجنے سے قاصرہیں۔ ننگرہار پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے بتایا کہ ننگرہارکے ضلع آچن میں جاری فوجی آپریشن کے دوران داعش کے46ارکان کوہلاک کر دیا گیا اور 20شدت پسند زخمی ہوئے۔