حیدرآباد فائرنگ سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل سپرد خاک
نماز جنازہ میں ڈی آ ئی جی ، ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد، ایس ایس پی پیر فرید و دیگر کی شرکت.
حیدرآباد: مقتول کانسٹیبل محمد عثمان کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی جا رہی ہے۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس
پیر کی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مکی شاہ تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل محمد عثمان کی نماز جنازہپولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی۔
جس میں ڈی آئی جی ثنا اﷲ عباسی، ایڈمنسٹریٹر برکات رضوی، ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی، ایس پی ہیڈ کوارٹر امجد شیخ اور مقتول کے اہلخانہ سمیت پولیس افسران و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے دستے نے میت کو سلامی دی۔ مقتول کے جسد خاکی کو قومی پرچم اور پولیس پرچم میں لپیٹا گیا تھا ۔ تدفین ٹنڈو یوسف قبرستان میں کی گئی۔
مقتول نے پسماندگان میں والد، بیوہ اور 8 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ اس موقع پر مقتول اہلکار کی بڑی بیٹی صدف نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ والد کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور اس کے بھائی کو پولیس میں ملازمت دی جائے۔