محرم میں دہشتگردیکی دھمکیاں ملی ہیں ڈی آئی جی حیدرآباد
فائرنگ کے واقعات تشویشناک ہیں،خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے اہم ملزم سمیت بعض افراد کو گرفتار کر لیا گیا، میڈیا سے گفتگو.
فائرنگ کے واقعات تشویشناک ہیں،خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے اہم ملزم سمیت بعض افراد کو گرفتار کر لیا گیا، میڈیا سے گفتگو. فوٹو: فائل
ڈی آئی جی حیدرآباد ثناء اﷲ عباسی نے کہا ہے کہ محرم میں دہشت گردی کی دھمکیاں ملی ہیں۔
3 روز کے دوران فائرنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے سابق تحصیل سٹی ناظم جلیل الرحمان، بوہری جماعت کے 2افراد اور غوثیہ جماعت کے سربراہ اور ساتھیوں کے قتل کے واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں، تمام واقعات ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ لگتے ہیں۔ گزشتہ روز جی او آر پولیس کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مارے گئے پولیس اہلکار عثمان راجپوت کی نماز جنازہ کے بعد ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد سید برکات احمد رضوی اور ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثنا اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے پولیس نے کچھ افراد کو گرفتارکیا ہے۔
جس میں ایک اہم ملزم بھی شامل ہے۔ باقی اہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ گرفتار شدگان سے پولیس تفتیش توکر رہی ہے لیکن خدشہ ہے کہ یہ ٹارگٹڈکلنگ کے واقعات ہیں۔ ہالا ناکا کے قریب فائرنگ سے عبدالرحمان کی ہلاکت پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتی ہے کیونکہ مقتول کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے اور ممکن ہے کہ اس کی کوئی ذاتی دشمنی ہو لیکن مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ ڈی آئی کا کہنا تھاکہ محرم الحرام کے حوالے سے دھمکیاں ملی ہیں اور محرم سے قبل اس قسم کے واقعات تشویشناک ہیں۔