ٹریفک حادثات میں طالب علم سمیت 2افراد جاں بحق

حیدرآباد بائی پاس کے مہران پل پر موٹر سائیکل سوار 23 سالہ آغا عابد علی پٹھان کو آئل ٹینکر نے کچل دیا۔

حیدرآباد بائی پاس کے مہران پل پر موٹر سائیکل سوار 23 سالہ آغا عابد علی پٹھان کو آئل ٹینکر نے کچل دیا۔ فوٹو: فائل

ٹریفک حادثات میں طالب علم سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے،حیدرآباد بائی پاس کے مہران پل پر موٹر سائیکل سوار 23 سالہ آغا عابد علی پٹھان کو آئل ٹینکر نے کچل دیا۔


جس کے نتیجے میںنوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے حادثے کے سبب بننے والے آئل ٹینکر اور ٹریلر کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا۔ متوفی سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں جامشورو سے اپنے سینٹر نسیم نگر آرہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا ۔ دریں اثنا حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈو فضل روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوارعلی نواز جتوئی سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی علی خان جتوئی شدید زخمی ہوگیا۔
Load Next Story