غیر معیاری زرعی ادویہ بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے فیلڈ عملہ کاشت کاروں سے رابطے میں رہے،ہدایت اللہ.

فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے فیلڈ عملہ کاشت کاروں سے رابطے میں رہے،ہدایت اللہ. فوٹو اسٹاک

صوبائی وزیر زراعت اور سیکریٹری زراعت کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن سندھ ہدایت اللہ چھجڑوکی زیر صدارت ضلعی افسران کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر معیاری اور غیر قانونی زرعی ادویہ اور کیمیائی کھاد کی فروخت کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور اس قسم کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔


فیلڈ عملہ کاشت کاروں سے قریبی رابطے میں رہ کر ربیع کی فصل کی کاشت کیلیے رہنمائی کرے تاکہ آباد گار فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد صوبے کے تمام اضلاع کے آباد گاروں ، فیلڈ عملے اور زراعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اور تاجروں سے اجلاس منعقد کریں گے ۔ انہوں نے آبادگارو ں کو مشورہ دیا کہ وہ جعلی دوائوں اورناقص کھادسے متعلق اپنے قریبی زرعی توسیع آفس پر شکایت درج کروائیں۔
Load Next Story