کیویز سے دوسرا میچ آسٹریلیا کی نگاہیں بھارت کی نمبر1 پوزیشن پر مرکوز
ڈرا ہوجانا بھی کینگروز کیلیے کافی، نیوزی لینڈ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلیے پرعزم
ڈرا ہوجانا بھی کینگروز کیلیے کافی، نیوزی لینڈ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلیے پرعزم. فوٹو: فائل
نیوزی لینڈ سے سیریز کا دوسرا اور اختتامی ٹیسٹ ہفتے سے شروع ہورہا ہے، آسٹریلیا نے بھارت کی نمبرون پوزیشن پر نگاہیں مرکوز کرلیں، میچ کا بے نتیجہ اختتام بھی کینگروز کو بلو شرٹس کی جگہ ٹیسٹ میں نمبرون پوزیشن کا حقدار بنوادیگا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور اختتامی ٹیسٹ ہفتے سے شروع ہورہا ہے، کینگروز کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پانے کیلیے سیریز کے دوسرے اور اختتامی ٹیسٹ میں محض برابری بھی کافی ہوگی، آسٹریلیا نے ویلنگٹن میں منعقدہ پہلا ٹیسٹ اننگز اور52رنز سے جیت کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کررکھی ہے، مہمان کپتان اسٹیون اسمتھ اور کوچ ڈیرن لی مین زیادہ پرسکون ہونگے۔
وکٹ سیم بولرز کیلیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، ان فارم عثمان خواجہ اور ایڈم ووگز ایک مرتبہ پھر کیوی بولرز پر ٹوٹ پڑنے کیلیے تیار ہیں، دوسری جانب میزبان کیویز سیریز بچانے اورکپتان برینڈن کو شاندار انداز میں رخصت کرنے کیلیے فتح حاصل کرنا چاہیں گے، میک کولم کے اختتامی میچ کی وجہ سے شائقین ہیڈنگلے ، اوول میں بڑی تعداد میں آئینگے ،میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، آسٹریلین پلیئرز جانتے ہیں عمومی طور پر ریٹائر ہونیوالے پلیئرز اکثر الواداعی میچ میں کوئی خاص پرفارمنس نہیں دے پاتے، کیویز بطور ٹیم بھی 2012 سے کوئی ہوم سیریز نہیں ہارے ہیں لہٰذا وہ ریکارڈ کو بھی برقرار رکھنے کی خاطر میچ کو نتیجہ خیز بنانے کی پوری کوشش کرینگے۔
انجرڈ ڈگ بریسویل کی جگہ میزبان اسکواڈ میں میٹ ہنری کو شامل کیا جاچکا ہے، اس کے علاوہ نیل ویگنر اور مارک کریگ کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے، اس حوالے سے کیوی کپتان میک کولم کا کہنا تھا کہ میں اگرچہ اسپنر مارک کریگ کا حامی رہا ہوں لیکن دورئہ آسٹریلیا ان کی ناکامی نے مجھے سوچنے پر مجبور کردیا ہے، انھوں نے کہا کہ ڈگ بریسویل کی جگہ تو میٹ ہنری کو ملے گی ، تاہم اسپنر مارک کریگ کی جگہ ایک اور پیسر نیل ویگنر کو مل سکتی ہے، اس کا فیصلہ ہم میچ سے قبل ہی کریں گے، ہیڈنگلے اوول کی وکٹ بیسن ریزرو کی طرح بظاہر سبز ہے، تاہم دونوں ٹیموں کو ابھی وکٹ کے برتائو کا کوئی آئیڈیا نہیں ہورہا۔