ایل این جی معاہدے سے تعلق ہے نہ زرداری سے معافی مانگی سیف الرحمٰن

دیانتداری سے بنائے گئے مقدمات کا مقصد نظام کو لٹیروں سے بچاناتھا،سیف الرحمٰن

دیانتداری سے بنائے گئے مقدمات کا مقصد نظام کو لٹیروں سے بچاناتھا،سیف الرحمٰن:فوٹو : فائل

قومی احتساب بیوروکے سابق سربراہ سیف الرحمن نے کہاہے کہ پاک قطر ایل این جی معاہدے سے میرا کوئی تعلق نہیں، یہ تاریخی معاہدہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذاتی کوششوں سے ممکن ہواجس میں کوئی مڈل مین یا تھرڈ پارٹی شامل نہیں۔


آصف زرداری کیخلاف کیس ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی بنائے گئے تھے، ان سے کبھی معافی نہیں مانگی۔ دیانتداری سے بنائے گئے مقدمات کا مقصد نظام کو لٹیروں سے بچاناتھا۔ نجی ٹی وی کوانٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ایل این جی معاہدہ کو حتمی شکل دینے کیلیے ڈیڑھ برس سے کوششیں کی جا رہی تھیں اور اچھی بات یہ ہے کہ کم ترین قیمت پر یہ طے پا گیا۔
Load Next Story