عالمی بینک کا زیکا وائرس کے خاتمے کیلیے 15کروڑ ڈالرکااعلان

ضرورت پڑنے پر مزید رقم فراہم کی جا سکتی ہے، زیکا وائرس سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچا

پیداوار میں 3.5 ارب امریکی ڈالر کی کمی ہوئی، ترقی یافتہ ممالک کیلیے ایک سوالیہ نشان ہے فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI:
عالمی بینک نے خطرناک زیکا وائرس سے نمٹنے کیلیے 15 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔


بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں ضرورت پیش آئی تو اس مہلک مرض کے خاتمے کیلیے مزید رقم فراہم کی جا سکتی ہے۔ عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2 درجن سے زائد ممالک میں زیکا وائرس کے پھیلنے سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچا ہے اور پیداوار میں 3.5 ارب امریکی ڈالر کی کمی ہوئی ہے جو ترقی یافتہ ممالک کیلیے ایک سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے کہ زیکا وائرس نے برازیل میں شرح پیدائش کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔
Load Next Story