سائٹ ایریا ڈاکوؤں نے 2 منٹ میں بینک سے 16 لاکھ سے زائد روپے لوٹ لیے
3 ڈاکوئوں نے بینک میں داخل ہوکر کھاتیداروں، عملے اور گارڈ کو یرغمال بنالیا، گارڈز نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔
واردات کے بعد تینوں ملزمان پیدل ہی فرار ہوگئے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل
سائٹ ایریا میں ڈاکوئوں نے بینک ڈکیتی کے دوران2منٹ میں16لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی اور باآسانی فرار ہوگئے۔
ڈاکوئوں نے بینک میں موجود سیکیورٹی گارڈ اور عملے سمیت تمام کھاتے داروں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور لوٹ مار کے بعد پیدل ہی فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ ہے، تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا کے علاقے میٹروول باوانی چالی میں سونیری بینک میں گذشتہ روز3ڈاکو گھسے اور اسلحے کے زور پر سیکیورٹی گارڈز، عملے اور کھاتے داروں کو یرغمال بنا کر کیش کائونٹر سے رقم چھین کر فرار ہوگئے،اے ایس پی سائٹ رانا شعیب نے ایکسپریس کو بتایا کہ 3 ملزمان بینک میں داخل ہوئے اور 2 منٹ چند سیکنڈ میں 16 لاکھ 31 ہزار 650 روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، تینوں ملزمان پیدل ہی آئے تھے اور پیدل ہی فرار ہوگئے ، انھوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ ہے جس کی مدد سے ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے۔
ڈکیتی کے دوران بینک میں موجود سیکیورٹی گارڈز نے بھی کوئی مزاحمت نہیں کی ، واضح رہے کہ بینک ڈکیتی کے دوران زیادہ تر وارداتوں میں سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے کسی قسم کی کوئی مزاحمت دیکھنے میں نہیں آتی ، چند روز قبل گلستان جوہر میں ہونے والی بینک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا تھا اور ڈاکو بینک لوٹے بغیر ہی فرار ہوگئے تھے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز بہت کم ہی مزاحمت کرتے ہیں۔