سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا پرسنل اسسٹنٹ پراسرار طور پر لاپتہ

شکیل اسپتال سے اپنی رہائش گاہ فیڈرل بی ایریا جا رہے تھے کہ وہ لاپتہ ہوگئے، ذرائع

شکیل کی گمشدگی کے حوالے سے کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی، پولیس. فوٹو: فائل

سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا پرسنل اسسٹنٹ شکیل پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیل اسپتال سے اپنی رہائش گاہ فیڈرل بی ایریا جا رہے تھے کہ وہ لاپتہ ہوگئے جبکہ اہلخانہ کا ان سے شام سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا اور ان کا موبائل بھی بند جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس سینٹرل مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس شکیل کی گمشدگی کے حوالے سے کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے اور نہ ہی پولیس کو اس بارے میں کچھ پتہ ہے۔
Load Next Story