دہشت گردی فوجی نہیں عوامی قوت سے ختم ہو گی اقبال ظفر جھگڑا

جمہوریت سے لوگوں کی وابستہ توقعات جمہوری حکومت پورا نہیں کر سکی، کراچی بار سے خطاب۔

جمہوریت سے لوگوں کی وابستہ توقعات جمہوری حکومت پورا نہیں کر سکی، کراچی بار سے خطاب۔ فوٹو: فائل

دہشت گردی اور ڈرون حملے فوج اور امریکا کی طاقت سے نہیں بلکہ عوام کی قوت سے ختم کیے جاسکتے ہیں۔


مسلم لیگ(ن) سندھ میںنافذ کیے جانے والے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ہے اورسندھ کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کیا، وہ منگل کو کراچی بار ایسویسی ایشن کے عہدیداران و اراکین سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر کراچی بار کے صدر محمودالحسن، جنرل سیکریٹری خالد ممتاز اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی،مسلم لیگ(ن )کے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ جمہوریت سے لوگوں کی وابستہ توقعات پرموجودہ جمہوری حکومت پوری نہیں اتر سکی، آصف علی زرداری نے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی وعدہ خلافی کی۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) امریکا سمیت دنیا کے کسی بھی ملک سے تعلقات کو خراب کرنا نہیں چاہتی لیکن ملکی خودمختاری و استحکام پر کسی کی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے دونوں ادوار میں جتنے ترقیاتی کام کیے وہ آج تک کسی حکومت نے نہیں کیے، اگر مسلم لیگ(ن) فرینڈلی اپوزیشن کرتی تو این آر او کی اتنی مخالفت نہیں ہوتی جتنی کی گئی۔
Load Next Story