حیدرآبادکالونی میاںبیوی کوقتل کرنے کا مقدمہ کزن کیخلاف درج

مقتولین کی زخمی بیٹی کومکینوںنے اسپتال پہنچایا، شوہر وقاص نے مقدمہ درج کرایا.

مقتولین کی زخمی بیٹی کومکینوںنے اسپتال پہنچایا، شوہر وقاص نے مقدمہ درج کرایا. فوٹو: فائل

جمشید کوارٹرز کے علاقے حیدر آباد کالونی میں میاں بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے کا مقدمہ مقتولین کے کزن کیخلاف درج کر ا دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود حیدر آباد کالونی میں واقع دکن ہائٹس دوسری منزل پر پیر کو فلیٹ میں گھس کر 65 سالہ صلاح الدین میمن اور اہلیہ طاہرہ کو ہاتھ پائوں باندھ کر اور منہ میں کپڑا ٹھونس کر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا جبکہ بیٹی سمیعہ زوجہ وقاص کو ملزمان نے تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی کردیا تھا ،اہل محلہ شور سن کر جب ان کے گھر پہنچے تو میاں بیوی کی خون میں لت پت لاشیں پڑی ہوئی تھیں جبکہ بیٹی زخمی حالت میں تڑپ رہی تھی،مکینوں نے زخمی لڑکی کونجی اسپتال پہنچایا ۔

ایس ایچ او جمشید کوارٹر خوشنود جاویدکے مطابق سمیعہ کی حالت خطرے سے باہر ہے،کئی لوگوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں اورجیسے ہی ڈاکٹرز سمیعہ سے ملنے کی اجازت دیں گے ان کا بیان قلم بند کرلیا جائیگا ، زخمی سمیعہ کے شوہر وقاص کی مدعیت میں مقتولین کے کزن کا شان اوراس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی گرفتاری کیلیے پولیس پارٹیاں چھاپے ماررہی ہیں۔
Load Next Story