گلستان جوہررینجرز کامدرسے پر چھاپہ مشتبہ شخص گرفتار

رینجرز اورسیکیورٹی گارڈزمیںفائرنگ کا تبادلہ ،مدرسے کے باورچی کا مہمان زخمی.

فوٹو: فائل

رینجرز نے پیر اور منگل کی درمیانی شب گلستان جوہر بلاک 12 میں واقع جامعہ اشرف المدارس پر چھاپہ مارا اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا ۔


اس دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں مدرسے کے باورچی کا مہمان شدید زخمی ہوگیا جبکہ باورچی عباس کو حراست میں لے لیا گیا ، جامعہ اشرف المدارس کے عہدیدار عبداللہ مظہر نے ایکسپریس کو بتایا کہ رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں نے مدرسے پر چھاپہ مارا ۔

مختلف کمروں کی تلاشی لی ، رینجرز اہلکاروں نے مدرسے کے باورچی عباس اور اس کے مہمان اجمل کو اپنے ساتھ لے جانا چاہا جس پر سیکیورٹی گارڈزنے مزاحمت کی،تلخ کلامی بڑھنے کے بعد رینجرز اہلکاروںنے فائرنگ کی جس پر چھت پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی۔
Load Next Story