صدر زرداری 2روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے پرتپاک استقبال
امیرقطر ودیگرحکام سے ملیںگے،باہمی تعاون، علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا
دوحہ: صدر آصف زرداری قطر پہنچنے پر وزیر انصاف حسن بن عبداللہ الغینم استقبال کررہے ہیں۔ فوٹو: ثناء
صدر آصف علی زرداری قطر کے 2 روزہ دورے پر منگل کو دوحہ پہنچ گئے جہاں وہ قطری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کریںگے۔
دوحہ ائیرپورٹ پرصدرزرداری کااستقبال قطرکے وزیرانصا ف حسن بن عبداللہ نے کیا۔ وزیرخارجہ حنا ربانی اور مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم بھی صدر کیساتھ ہیں۔ صدرمملکت دوحہ میں قطرکے امیرشیخ حماد بن خلیفہ الثانی ،وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ حمدبن جاسم بن جابرالثانی سے ملاقاتیں کریں گے۔ قطرکے ایوان صنعت وتجارت قطر کی تاجر برادری کی ایسوسی ایشن اور ممتاز تاجروں کے نمائندوں پر مشتمل وفد بھی صدرزرداری سے ملاقات کریگا۔