کیا صدر آصف علی زرداری پنجابی ہیں رکن راجیہ سبھا کا استفسار
تعلقات میں سدھار آنے لگا، ہماری زبان ،کلچر ، ریت ،روایات سانجھی ہیں
تعلقات میں سدھار آنے لگا، ہماری زبان ،کلچر ، ریت ،روایات سانجھی ہیں ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
TORONTO:
بھارتی پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) کے رکن اور شرومنی اکالی دل کے سیکریٹری جنرل سکھدیو سنگھ ڈھنڈسانے کہا ہے کہ یوں تو ہندوستان کے اکثر لوگ پاکستان سے تجارت کرنااور بھائی چارہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
لیکن مشرقی پنجاب کے عوام خصوصاً پاکستانی پنجاب کے لوگوں سے گہری محبت کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ تقسیم کے وقت کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھیں جن کی بنیاد پر دونوں پنجاب کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے لیکن اب تعلقات سدھار کی طرف جارہے ہیں۔ پنجاب کے دونوں حصوں کے درمیان گرم جوشی کے جذبات بڑھ رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ویزا پالیسی میں مزید نرمی پیداکردی جائے تو دونوں ممالک کے عوام یکساں طور پر اس سے مستفید ہوسکیں گے۔وہ وزیراعظم ہائوس میں وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف کی جانب سے سارک ا سپیکرز کانفرنس کے مندوبین کے اعزازمیں منعقدہ ظہرانے میں ا یکسپریس سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔
سکھدیو سنگھ نے کہاکہ پاکستانی پنجاب اور مشرقی پنجاب کی زبان ،کلچر ، ریت روایات بھی سانجھی ہیں،اس لیے مغربی اورمشرقی پنجاب بیک وقت امن کی آواز بلند کرکے پاک بھارت کے تعلقات میں بہتری لاسکتے ہیں۔ سکھدیو سنگھ نے اچانک نمائندہ ا یکسپریسس سے پوچھا کہ کیا آپ کے صدرِ آصف زرداری پنجابی ہیں؟ جواب میں انھیں بتایاگیا کہ وہ سندھی ہیں تو انھوں نے حیرت سے کہا کہ''کمال ہے،کل ہماری جب ان سے ملاقات ہوئی تو وہ مجھ سے ٹھیٹھ پنجابی میں بات چیت کررہے تھے''انھوں نے کہاکہ جب میں نے صدرزرداری سے انگریزی اور اردو میں بات چیت کرنا چاہی تو صدر زرداری نے گہری مسکراہٹ کے ساتھ کہا کیوں نہ ہم پنجابی میں بات چیت کریں۔انھوں نے کہاکہ صدر پاکستان اور وزیراعظم جنوبی ایشیاء کے خطے میں قیام امن کے لیے قابل ستائش کوششیں کررہے ہیں۔بھارت کے سابق وزیر اور موجودہ پارلیمنٹ کے رکن سکھدیو سنگھ ڈھنڈسا نے کہاکہ پاکستان کے ٹی وی ڈرامے شاندار اور دلچسپ ہیں اور بھارت میں کثرت سے دیکھے جاتے ہیں۔