ریو اوپن ٹینس رافیل نڈال کی سیمی فائنل سے رخصتی
دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے گوئیڈو پیلا نے 5 سیڈ آسٹریا کے ڈومنیک تھیم کو اسٹریٹ سیٹ میں ٹھکانے لگادیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے گوئیڈو پیلا نے 5 سیڈ آسٹریا کے ڈومنیک تھیم کو اسٹریٹ سیٹ میں ٹھکانے لگادیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال بیونس آئرس کے بعد ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی سیمی فائنل سے رخصت ہوگئے، انھیں عالمی درجہ بندی میں 45ویں پوزیشن کے حامل پبلوکیوواس نے بھرپور مقابلے میں 6-7 (6/8)، 7-6(7/3) اور6-4 سے شکست دے دی۔
دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے گوئیڈو پیلا نے 5 سیڈ آسٹریا کے ڈومنیک تھیم کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-1 اور6-4 سے ٹھکانے لگادیا۔ ویمنزسنگلز فائنل اطالوی کھلاڑی فرانسسکا شیوانے اور شیلبی روجرز کے درمیان ہوگا، سیمی فائنلز میں شیوانے کروشین حریف پیٹرا مارٹک کیخلاف اسٹریٹ سیٹ میں 6-3، 6-3 سے کامیاب رہیں، شیلبی نے رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو 6-4 اور6-4 سے پچھاڑدیا۔
دوسری جانب ڈیرلے بیچ مینز ٹینس میں انجری مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد کھیل میں واپس آنے والے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کا سفر سیمی فائنل میں تمام ہوگیا، انھیں امریکی پلیئر سام کیورے نے دلچسپ مقابلے میں 7-5،7-5 سے شکست دے دی، فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں امریکا کے راجیو رام نے فورتھ سیڈ گریگور دیمیتروف کو 6-4 اور6-3 سے مات دیدی،کیورے نے اگرچہ اب تک کیریئر میں 8 اے ٹی پی ٹائٹلز جیتے ہیں لیکن آخری ٹائٹل جیتے ہوئے چار برس بیت چکے ہیں، وہ 2012 کے لاس اینجلس اوپن میں چیمپئن بنے تھے، راجیورام کیریئر کی تیسری ٹرافی کی راہ دیکھ رہے ہیں، انھوں نے اس سے قبل نیوپورٹ گراس ایونٹ میں 2009 اور2015 میں فاتح بننے میں کامیابی حاصل کی تھی۔