2070ء تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا

20سال بعد یورپ میں موجود کیتھولک عیسائیوں کی بڑی تعداد اسلام قبول کرے گی، مبصرین

آئندہ40 سال میں دنیا کی آبادی9ارب 30کروڑ تک بڑھنے کی توقع۔ فوٹو: فائل

2070ء تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا جبکہ آئندہ40 سال میں دنیا کی آبادی9ارب 30کروڑ تک بڑھنے کی توقع ہے۔


شرح آبادی میں اضافہ اور مذہب کی تبدیلی کے رحجانات کے حوالے سے تحقیق کرنے والے عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق 1990ء تک دنیا میں مسلمانوں کی تعداد1.1ارب تھی جو 2030ء تک 2.2ارب افراد تک بڑھ جائے گی۔ یورپی مبصرین نے کہا ہے کہ آج سے20سال بعد یورپ میں موجود کیتھولک عیسائیوں کی بڑی تعداد اسلام قبول کرے گی اور اس طرح 2070ء تک اسلام کے دنیا کا سب سے بڑا مذہب بننے کی توقع ہے۔

Load Next Story