ناداروں ضرورت مندوں کی مدد کیلیے ایبٹ آباد اور خضدار میں بھی ’دیوار مہربانی‘ قائم
ایبٹ آباد میں کنیکٹڈ پاکستان کے تعاون سے دیوار مہربانی مانسہرہ روڈ پر قائم کی گئی۔
ایک خاتون دیوار مہربانی پر کپڑے ٹانگ رہی ہے۔ فوٹو: فائل
نادار اور ضرورت مند افراد کی مدد کیلیے ایبٹ آباد اور خضدار میں بھی ''دیوار مہربانی'' قائم کر دی گئی ہیں۔
ایبٹ آباد میں کنیکٹڈ پاکستان کے تعاون سے دیوار مہربانی مانسہرہ روڈ پر قائم کی گئی۔ دیوار مہربانی کے قیام کی اطلاع ملتے ہی شہریوں نے بہت بڑی تعداد میں استعمال شدہ کپڑے، جوتے، کوٹ وغیرہ دیوار مہربانی پر لٹکانا شروع کر دیے جس کا سب سے زیادہ فائدہ افغان باشندوں کو ہوا ہے۔
خضدار میں بھی دیوار مہربانی قائم کر دی گئی ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد کپٹرے اور دیگر سامان لا کر جمع کرا رہی ہے جب کہ اپنی ضرورت کی اشیاء حاصل کرنے والوں کی بھی بڑی تعداد دیوار مہربانی سے اشیاء حاصل کر رہی ہیں۔