فوج کا اتحادہرصورت برقراررہناچاہیے وزیر اطلاعات

امریکا اربوںڈالرخرچ کرکے بھی عراق اورافغانستان میںمضبوط فوج نہیںبناسکا،سبق سیکھناچاہیے

امریکا اربوں ڈالرخرچ کرکے بھی عراق اورافغانستان میںمضبوط فوج نہیںبناسکا،سبق سیکھناچاہیے

وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہاہے گزشتہ تین چارعشروں کے دوران فوج اورپیپلزپارٹی کے درمیان جس طرح کے تعلقات رہے ہیں، وہ سب پرعیاں ہیںلیکن ہم نے فوج کوبحیثیت ایک ادارہ نقصان پہنچانے کی کبھی کوشش نہیںکی ہے۔


انھوں نے کہاکہ فوج کااتحاد ہرصورت برقراررہنا چاہیے، وزیراطلاعات نے کہاکہ عراق کی فوج طاقتورادارہ تھالیکن ایک باراسکااتحاد بکھرنے اوراس کے قدم اکھڑنے کانتیجہ یہ نکلا کہ وہ آج عراقی فوج کاوجودنہیںبن رہاحالانکہ امریکا اس پراربوں ڈالر خرچ کرچکاہے۔

انھوں نے کہاکہ اسی طرح افغانستان میںبھی افغان فوج بحیثیت ایک مضبوط ادارہ نظرنہیںآرہا ہے حالانکہ امریکہ اوراسکے اتحادی افغان فوج کاادارہ بنانے اوراسے مضبوط پائوںپرکھڑا کرنے کیلیے اربوں ڈالرخرچ کرچکے ہیں،انھوںنے کہاکہ ہمیںان دونوں واقعات سے سبق سیکھناچاہیے۔وہ گزشتہ روز وزیراعظم ہائوس میںسارک اسپیکرزکانفرنس کے شرکا کے اعزازمیں دیئے گئے ظہرانے میںاس نامہ نگارسے گفتگو کررہے تھے،قمرزمان کائرہ نے کہاکہ یہ درست ہے کہ ہم سب نے ماضی میںغلطیاں کی ہیں،انکااعتراف بھی کیاجارہا ہے لیکن ہمیںاب آگے بڑھناچاہیے۔انھوں نے کہاکہ پارلیمان ہی سپریم ادارہ ہے۔
Load Next Story