برطانیہ کوافغان مسئلے میں کردار ادا کرنا چاہیے فضل الرحمن

بین الاقوامی امورمیںاس کوخصوصی حیثیت حاصل ہے ،سعیدہ وارثی سے ملاقات میں گفتگو

برطانیہ پاکستان کی قربانیوںکوتسلیم کرتا اوراس کی ترقی میںدلچسپی رکھتاہے،برطانوی وزیر فوٹو: پی پی آئی

برطانیہ دنیاکا اہم ملک اور عالمی امورمیںخصوصی حیثیت کاحامل ہے۔اس لیے اسے دنیامیں تنازعات حل کرنے میں اپنا کردار اداکرناچاہئے۔


ان خیالات کااظہارپارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین اورجے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے برطانوی نائب وزیرخارجہ اورسعیدہ وارثی سے ملاقات میںکیا۔انھوںنے کہاکہ برطانیہ پاکستان کی قربانیوںکوتسلیم کرتاہے اورپاکستان کی ترقی میںدلچسپی رکھتاہے۔

برطانیہ چاہتاہے کہ پاکستان کی برآمدات میںاضافہ ہو۔اس موقع پرمولانافضل الرحمن نے کہاکہ برطانیہ دنیاکاایک اھم ملک ہے اوربین الاقوامی امورمیںاس کوخصوصی حیثیت حاصل ہے۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ افغانستان سمیت دنیاکے مسائل حل کرنے میںکلیدی کرداراداکرسکتاہے جواسے اداکرناچاہیے۔

Recommended Stories

Load Next Story