پہلی معرکہ آرائی سے قبل گرین شرٹس آج لہو گرمائیں گے

دبئی سے آمد کے بعد سفر کی تھکان کھلاڑیوں پر حاوی، کل بھارت سے مقابلہ ہو گا۔

دبئی سے آمد کے بعد سفر کی تھکان کھلاڑیوں پر حاوی، کل بھارت سے مقابلہ ہو گا۔ فوٹو: فائل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پہلی معرکہ آرائی سے قبل گرین شرٹس جمعے کو لہو گرمائیں گے، دبئی سے آمد کے بعد سفر کی تھکان کھلاڑیوں پر حاوی رہی، اس لیے آرام کو ترجیح دی گئی، ہفتے کوروایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلیے قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب ڈھاکا پہنچی، پی ایس ایل میں شریک ہونے والے کھلاڑی وہاں پہلے ہی موجود تھے، دیگرلاہور سے دبئی پہنچ کر بنگلہ دیش کیلیے عازم سفر ہوئے، مشتاق احمد کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالنے والے عبوری بولنگ کوچ اظہرمحمود نجی دورے پربرطانیہ روانہ ہوگئے، وہ جمعے کو اسکواڈ جوائن کرلیں گے،طویل سفر کی وجہ سے تھکن کا شکار گرین شرٹس نے جمعرات کو آرام کرنا مناسب سمجھا، چند کھلاڑیوں نے سوئمنگ اور جم ٹریننگ کی۔


ٹیم مینجمنٹ کے مطابق جمعے کو بھرپورٹریننگ سیشن ہوگا،پی ایس ایل میں مختلف ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف کھیلنے والے اب مل بیٹھ کر قومی ٹیم کی حکمت عملی بنائیں گے، ایشیائی ایونٹ میں پاکستان اپنی مہم کا آغازہفتے کوروایتی حریف بھارت کیخلاف میچ سے کرے گا، بلو شرٹس نے افتتاحی مقابلے میں میزبان بنگلہ دیش کو 45رنز سے زیر کرتے ہوئے فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

اس اہم میچ سے قبل مقامی شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ٹیم منیجرانتخاب عالم نے کہاکہ اظہر محمود کی آمد جمعے کو متوقع ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کا تجربہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا،انھوں نے کہا کہ بھارت سے میچ کیلیے کھلاڑیوں کوترغیب دینے کی ضرورت نہیں ہے،کئی پلیئرز پہلی بارانٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے تاہم موجودہ ٹیم بلوشرٹس کوشکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
Load Next Story