مداحوں کی پسند کا احترام کرتی ہوں ودیا بالن
ناظرین نے عمران ہاشمی کے ساتھ رومانوی کردار کو پسند کیا ہے، ودیا بالن
ودیا بالن عمران ہاشمی کے ساتھ ’’گھن چکر ‘‘میں کام کر رہی ہیں۔ ۔فوٹو : فائل
بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ عمران ہاشمی کے ساتھ رومانوی کردار کو پسند کیا گیا ہے ۔
نئی فلم میں پھر عمران کے ساتھ جلوہ گرہونگی ۔شائقین نے ہماری جوڑی کو فٹ قراردیدیا ہے،مداحوں کی پسند کا احترام کرتی ہوں ۔اداکارہ نے بتایا کہ عمران ہاشمی کے ساتھ پھر نئی فلم ''گھن چکر ''میں کام کررہی ہوں ۔
انھوں نے کہا کہ یہ فلم آیندہ سال 21جون کو ریلیز کی جائے گی ۔ودیا کا کہنا ہے کہ فلم مقررہ مدت کے دوران مکمل کرلی جائے گی ۔اس حوالے سے تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عمران ہاشمی اچھے فنکار ہیں اور ان کے ساتھ میری پرفارمنس کو پسند کیا جارہا ہے ۔نئی فلم ''گھن چکر''بھی سیٹ کی زینت بنائی جارہی ہے ۔ودیا بالن نے کہا کہ ''نو ون کلڈجیسیکا''بنانے والے ہدایتکار راج کمار گپتا اس فلم کو ڈائریکٹ کررہے ہیں ۔فلم کی کامیابی کا یقین ہے ۔