سونے کی قیمت 62900 روپے تولہ ہوگئی

فی تولہ قیمت 1100روپے بڑھی،10 گرام نرخ 943 روپے کے اضافے سے 53914 ہوگئے۔

فی تولہ قیمت 1100روپے بڑھی،10 گرام نرخ 943 روپے کے اضافے سے 53914 ہوگئے۔ ڈیزائن: اسد سلیم/فائل

امریکا کے صدارتی انتخابات میں براک اوبامہ کی کامیابی قیمتی دھاتوں کی عالمی مارکیٹوں پر بھی اثرانداز ہوئیں اوربین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 41 ڈالر کے اضافے سے 1732 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کوحیرت انگیز طور پر فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔


اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 62900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 53914 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت20 روپے کے اضافے سے 1115 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت17.14 روپے کے اضافے سے955.71 روپے ہوگئی۔
Load Next Story