روئی کی قیمتیں100روپے گھٹ کر5450روپے من ہوگئیں
ملک کے مختلف شہروں میں روئی کی 1400 گانٹھوں فروخت کی گئیں۔
حکومت روئی کی برآمدات پرپابندی، عالمی تعاون سے بیج تیارکیاجائے، ٹاول مینوفیکچررز فوٹو : فائل
روئی کی قیمتیں جمعہ کو 100 روپے کی کمی سے 5450 سے گھٹ کر 5500 روپے ہو گئیں۔
چیئرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق نے بتایاکہ چین کے اپنے ذخائرسے مزید روئی فروخت کرنے اور عالمی سطح پر کپاس کی اندازے سے کم کھپت کی اطلاعات کے باعث نیویارک کاٹن ایکسچینج میں روئی کے نرخ 6سال کی کم ترین سطح 57.40سینٹ فی پائونڈتک گرگئے جبکہ ماہرین روئی کی عالمی قیمتوںمیں مزیدکمی کے خدشات بھی ظاہرکر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھرمیں 40سے 50 ٹیکسٹائل ملزکی مکمل بندش کی اطلاعات ہیں جبکہ بیشتر پوری پیداواری صلاحیت پرکام نہیں کر رہیں جس سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میںکمی ہورہی ہے۔
انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہنگامی اقدامات نہ کیے گئے تو روئی کی بین الاقوامی منڈیوں کا بحران پاکستانی منڈیوں کوبھی اپنی لپیٹ میںلے سکتاہے۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق روئی کے اسپاٹ ریٹ گزشتہ روز50 روپے بڑھ کر 5300 روپے من ہوگئے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں روئی کی 1400 گانٹھوں فروخت کی گئیں۔