ٹیسٹ کرکٹ کو2حصوں میں تقسیم کرنے پر غور شروع
ٹاپ7 ٹیموں کے ڈویژن ون میں باہمی میچزہونگے، 5 ٹو میں شامل ہو جائیں گی
سب سے پیچھے رہنے والی سائیڈکی تنزلی، بہترپرفارمنس کا انعام ترقی سے ملے گا فوٹو:فائل
BAHAWALPUR:
آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو 2حصوں میں تقسیم کرنے پر غور شروع کردیا،ٹاپ 7ٹیمیں ڈویژن ون میں باہمی میچز کھیلیں گی،5کو ڈویژن ٹو میں شامل کیا جائے گا، کارکردگی کے لحاظ سے سب سے پیچھے رہ جانے والی ٹیم کی تنزلی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کو زیادہ مسابقتی بنانے کیلیے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے، اس میں سے ایک اسے 2 حصوں میں تقسیم کرنا بھی ہے،جون میں ایڈنبرا میں ہونیوالے اجلاس میں اراکین کے سامنے یہ تجویز رکھی جائیگی،حق میں فیصلہ ہونے پر اطلاق ورلڈکپ 2019 کے بعد کیا جائیگا، پلان کے مطابق ٹاپ 7 ٹیموں کو ڈویژن ون میں شامل کرکے باہمی میچز کھیلنے کے مواقع دیے جائینگے۔
دیگر 5کو ڈویژن ٹو میں جگہ ملے گی،ٹاپ ٹیموں میں سے کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست ٹیم ٹیسٹ چیمپئن کا اعزاز پائے گی، سب سے پیچھے رہنے والی سائیڈکی ڈویژن ٹو میں تنزلی ہوگی، بہتر پرفارمنس کا انعام ترقی کی صورت میں ملے گا اور نچلی سائیڈز میں سے کسی ایک کو ڈویژن ون میں آنے کا موقع ملے گا، فیصلہ ہونے پر موجودہ صورتحال کے مطابق رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کو ڈویژن ٹو میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔
دیگر 2ٹیموں کا فیصلہ ایسوسی ایٹ ٹیموں کے انٹرکانٹی نینٹل کپ 2015-17 میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا،موجودہ صورتحال میں آئرلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا درجہ پانے کیلیے فیورٹ ہے، ڈویژنل اسٹرکچر کے میچز کا دورانیہ 5ماہ سے زیادہ نہیں ہوگا تاکہ ٹیموں کو دیگر شیڈول ٹورز کرنے کا موقع بھی مل سکے۔ ون ڈے کرکٹ میں 6ملکی لیگ کو ورلڈ کپ کوالیفائرز کا درجہ دینے اور ٹی ٹوئنٹی میں ریجنل کوالیفائرز کا سلسلہ شروع کرنے کی تجاویز بھی آئی سی سی کے اگلے اجلاس میں زیر غور آئیں گی۔