ٹیسٹ رینکنگ یونس خان ایک درجے ترقی کے بعد 5ویں پوزیشن پر آگئے

پہلے نمبر پر آسٹریلوی قائد اسٹیون اسمتھ جب کہ 10 ویں نمبر پر پاکستانی کپتان مصباح الحق فائز ہیں۔

پہلے نمبر پر آسٹریلوی قائد اسٹیون اسمتھ جب کہ 10 ویں نمبر پر پاکستانی کپتان مصباح الحق فائز ہیں۔ فوٹو: فائل

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی اسٹار یونس خان ایک درجے ترقی ملنے پر دنیا کے پانچویں بہترین بیٹسمین بن گئے۔


جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز بھی ایک قدم آگے بڑھ کر چھٹے نمبرپر فائز ہوگئے، ہاشم آملا چوتھے، کین ولیمسن تیسرے، جوئے روٹ دوسرے اور اسٹیون اسمتھ نمبرون پوزیشن پر براجمان ہیں، مصباح الحق ٹاپ 10 کے آخری شریک بنے، انگلش بیٹسمین جوئے برنز 26 درجے کی چھلانگ لگاکر 32ویں نمبرپر آگئے۔

کیوی کپتان برینڈن میک کولم 19ویں نمبر پر ریٹائرہوئے، انھیں کیریئر کے الوداعی کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں 145 اور25رنز بنانے پر 2 درجے بہتری ملی، بولنگ میں اسٹورٹ براڈ، روی چندرن ایشون اور یاسر شاہ ٹاپ تھری پوزیشنز پر براجمان ہیں۔ ایشون نمبرون آل رائونڈر کا اعزاز بھی حاصل کیے ہوئے ہیں۔
Load Next Story