دہلی بم دھماکے پاکستانی شہری سمیت 2 افرادعدم ثبوت پربری

پاکستانی شہری وقاص اورمشتبہ بھارتی تحسین اختر پرلشکرطیبہ کی مدد سے دھماکوں کا الزام تھا

پاکستانی شہری وقاص اورمشتبہ بھارتی تحسین اختر پرلشکرطیبہ کی مدد سے دھماکوں کا الزام تھا فوٹو: فائل

SWAT:
بھارتی عدالت نے پاکستانی شہری سمیت 2 مشتبہ افرادکوعدم ثبوت کی بناپربری کردیا۔


جمعے کو بھارتی میڈیاکے مطابق پٹیالہ ہاؤس کی کورٹ نے انڈین مجاہدین کے مشتبہ افرادتحسین اختر اورپاکستانی شہری وقاص الیاس ضیاالرحمٰن کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ دونوں افراد پر 2012 میں لشکرطیبہ کی مدد سے دہلی میں ہونے والے بم دھماکوں کے منصوبے کا الزام تھا۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے سیشن جج نے اختراور وقاص کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا ہے تاہم دیگر5ملزمان عمران خان، اسد خان،سید فیروز،عرفان مصطفی اورسید مقبول پر فردجرم عائد کردی گئی ہے۔
Load Next Story