ویسٹ انڈیز نے بنگال ٹائیگرز کے شکار کیلیے کمر کس لی
کرس گیل اور شیونارائن چندرپال کی واپسی سے ٹیم کو تقویت ملے گی، ڈیرن سیمی
ڈھاکا: شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران ویسٹ انڈین کرکٹرز وارم اپ ہورہے ہیں، مہمان ٹیم دورے کا آغاز کل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کیخلاف 2 روزہ میچ سے کرے گی۔ فوٹو : اے ایف پی
LONDON:
ویسٹ انڈیز نے بنگال ٹائیگرز کے شکار کیلیے کمر کس لی،کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں کرس گیل اور چندرپال کی واپسی سے ٹیم کو تقویت پہنچے گی۔
کیریبیئن سائیڈ 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے کیلیے بنگلہ دیش میں موجود ہے، پہلا ٹیسٹ 13نومبر سے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، میڈیا سے بات چیت میں مہمان قائد ڈیرن سیمی نے کہاکہ ڈھاکا کا موسم ہمارے ملک جیسا ہی ہے، ہمارے بیشتر پلیئرز گرمی اور سلو وکٹوں پر کھیلنے کے عادی ہیں، اگر ہمیں یہاں پر ٹرننگ وکٹ ملی تو ہمارے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز موجود ہیں، پچز سیمرز کیلیے سازگار ہوئیں تو ہمارے فاسٹ بولرز اس سے خاطرخواہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں، ہماری بیٹنگ لائن بھی انتہائی تجربہ کار ہے۔
گذشتہ برس ہم یہاں کرس گیل کے بغیر آئے تھے لیکن اب وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، اسی طرح شیونرائن چندرپال بھی ٹیسٹ کے بہترین بیٹسمین کے طور پر اپنی شناخت رکھتے ہیں، مارلون سموئلز بھی اچھی فارم میں ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ڈیرن براوو اور کرک ایڈورڈز جیسے نوجوان پلیئرز بھی ہیں، ان دونوں نے گذشتہ برس بھی بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کی تھی، ٹائیگرز کیخلاف سیریز میں ہم خاصے پُراعتماد ہیں، ہمیں صرف اپنے پلان پر کامیابی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہوگی۔
ویسٹ انڈیز نے گذشتہ برس بنگلہ دیش کو سیریز میں 1-0 سے مات دی تھی جبکہ گیل کی آمد سے اس مرتبہ فتح کا مارجن بہتر ہوجانے کی توقع ہے، آف اسپنر سنیل نارائن بھی گذشتہ سیزن میں عمدہ کارکردگی کا صلہ آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ کی صورت پاچکے ہیں، سیمی نے مزید کہا کہ جس طرح ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کیلیے ہم نے خود کو تیار کیا تھا بالکل اسی طرح ہم اس سیریز میں بھی اپنی جیت کیلیے پُرامید ہیں، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کھلنا میں واقع نئے ٹیسٹ وینیو میں منعقد ہوگا۔