حکمرانوں نے عوام کوبدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا ماروی میمن
غریبوں کے گھروں پر قبضہ کیا جا رہا ہے، لیگی رہنماء کی ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو
۔ فوٹو: ایکسپریس
مسلم لیگ(ن) کی رہنماء ماروی میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کرکے غریب اور بے سہارا لوگوں کی زمینوں اور گھروں کو مسمار کرکے قبضہ کیا جا رہا ہے، دھابے جی میں جلائو گھیرائو کے الزام میں گرفتار افراد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماروی میمن کا کہنا تھاکہ مذکورہ فیکٹری انتظامیہ نے حکومت میں شامل بااثر افراد کی سرپرستی میں کئی بے گناہ لوگوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے بعد ان پر جھوٹے مقدمات درج کرائے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
فیکٹری جلانے کے الزام میں گرفتار افراد میں ایک شخص دونوں ٹانگوں سے معذور جبکہ 2 افراد گونگے اور بہرے ہیں ۔ انہوں نے گرفتار شدگان کے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ وہ سپریم کورٹ تک ان کے حقوق کے لیے لڑیںگی اور انہیں تمام مقدمات سے بری کرائیںگے۔