دھونی پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ٹویٹر پرتصاویر شیئر کرتے رہے
دھونی بھارتی فوج میں اعزازی کرنل اور پیرا جمپنگ کی تصویریں شیئرنگ کرتے رہے۔
دھونی بھارتی فوج میں اعزازی کرنل اور پیرا جمپنگ کی تصویریں شیئرنگ کرتے رہے۔ فوٹو: فائل
بھارتی کپتان دھونی پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہے۔
ان میں وہ پیرا جمپنگ کا مظاہرہ کررہے تھے، دھونی بھارتی فوج میں اعزازی کرنل اور اسی سلسلے میں انھوں نے پیرا جمپنگ کی تربیت حاصل کی تھی۔ پاکستان سے میچ سے قبل ٹویٹر پر اس قسم کی تصاویر شیئر کرنے کو معنی خیز قرار دیاگیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ایشیا کپ کے آغاز میں دھونی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے، جس کی وجہ سے بنگلہ دیش سے نہیں کھیل پائے تھے مگر پاکستان سے میچ کیلیے ان کی سب تکالیف دور ہوگئیں۔