برما میں مسلم اقلیت کو تہہ تیغ کیا جارہا ہے نسیم صدیقی

جماعت اسلامی برما کے مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے 9 نومبر کو یوم احتجاج منائے گی

جماعت اسلامی برما کے مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے 9 نومبر کو یوم احتجاج منائے گی

جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر اقوام متحدہ،عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے برما میں ایک منظم سازش کے تحت مسلمان اقلیتوں کو تہہ تیغ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


مسلمانوں کے مکانوں کو نذر آتش کیا جارہا ہے، مساجد اور مدارس کو تالے لگا دیے گئے ہیںاور پوری کوشش کی جارہی ہے کہ برما سے مسلمانوں کے وجود کو مٹا دیا جائے، انھوں نے کہاکہ برما میں بسنے والے مسلمان ہمارے بھائی ہیں، ان سے ہمارا ایمان کا رشتہ ہے، ہم انھیں کسی بھی قیمت پر بے یارومددگار نہیں چھوڑیںگے دنیا میں جہاں بھی کسی پر ظلم ہوگا اس پر آواز اٹھائیں گے جماعت اسلامی نے پہلے بھی برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کیخلاف آواز بلند کی ہے اور اب بھی کرے گی، جماعت اسلامی کراچی کے تحت جمعہ9 نومبر کو یوم احتجاج منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں شام ساڑھے 4بجے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، انھوں نے عوام اور کارکنان جماعت اسلامی سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں مظاہرے میں شریک ہوکر برما کے مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں،انھوں نے کہاکہ برما کے مسئلے پر عالمی برادری کی دوہری پالیسی دراصل مسلم دشمنی کا عکاس ہے۔
Load Next Story