میکسیکو اوپن ٹینس ڈومنیک نے فائنل میں ٹومک کو ٹھکانے لگا دیا
ویمنز سنگلز ٹرافی پر امریکی اسٹار سلون اسٹیفنز کا قبضہ، ڈومنیکا سبولکووا حوصلہ ہارگئیں
ویمنز سنگلز ٹرافی پر امریکی اسٹار سلون اسٹیفنز کا قبضہ، ڈومنیکا سبولکووا حوصلہ ہارگئیں۔ فوٹو: فائل
میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میں ڈومنیک تھیم نے برنارڈ ٹومک کو ٹھکانے لگادیا۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میں ڈومنیک تھیم نے برنارڈ ٹومک کو ٹھکانے لگادیا۔آسٹرین پلیئر اعصاب شکن مقابلے میں فتحیاب ہوکر چیمپئن بننے میں کامیاب ہوگئے، ان کی جیت کا اسکور 7-6 (8/6)، 4-6 اور6-3 رہا، اس سے قبل سیمی فائنلز میں آسٹریا کے ڈومنیک تھیم نے سام کیورے کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-2 اور 6-2 سے قابوکیا جبکہ برنارڈ نے الیگزینڈر ڈولگوپولوف کو 1-6، 6-4 اور6-3 سے شکست دیکر کیریئر کے پانچویں اے ٹی پی فائنل میں رسائی پائی تھی، تاہم وہ ٹائٹل نہیں جیت پائے۔
ویمنز سنگلز ٹرافی پر سلون اسٹیفنز نے قبضہ جمالیا، انھوں نے فیصلہ کن معرکے میں سلواکین حریف ڈومنیکا سبولکووا کو6-4،4-6 اور 7-6 (7/5) سے مات دی، فائنل فور مرحلے میں سبولکووا نے امریکی حریف کرسٹینا میک ہیل کو باآسانی 6-3 اور6-3 سے زیر کیا جبکہ سیاہ فام امریکی پلیئر اسٹیفنز نے یانیا وکمائرکا قصہ 6-2 اور6-0 سے تمام کیا تھا۔
دوسری جانب اے ٹی پی برازیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں تھرڈ سیڈ پبلو کیواس نے سربیا کے ڈوسان لیجووک کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور6-4 سے شکست دے دی، فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں اسپینش پلیئر پبلو کارینو بسٹا نے ہموطن ایناگو کاروینٹس ہیوگن کو 6-1،6-1 سے زیر کرلیا۔