14 برس گزر گئےگجرات کے مظلوم مسلمان آج بھی انصاف کے منتظر
مسلم کش فسادات میں بستیاں جلادی گئیں اورسیکڑوں مسلمانوں کو زندہ جلا دیا گیا
قاتل آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں، مودی خود بھی بھارتی میڈیا پراعتراف جرم کرچکے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
بھارتی ریاست گجرات میں نریندرمودی کی سرپرستی میں مسلم کش فسادات کو 14 برس گزر گئے مگرمظلوم مسلمان آج بھی انصاف کے منتظرہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں 14 سال پہلے مسلمانوں کے خلاد انسانیت سوز مظالم کیے گئے جہاں ریاستی سرپرستی اور موجودہ وزیر اعظم اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کی قیادت میں مسلمانوں کی بستیوں کی بستیاں نذر آتش کی گئیں۔ سیکڑوں مسلمانوں کو زندہ جلا دیا گیا۔
قاتل آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار ریاست بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔نریندر مودی خود بھی بھارتی میڈیا پر اعتراف جرم کر چکے ہیں اور سخت سوالات پر اپنے ہی دوست اینکر کے پروگرام سے بطور احتجاج اٹھ کر بھی چلے گئے تھے۔