انتہا پسند عناصر کو اپنا ایجنڈا پاکستان پر مسلط نہیں کرنے دینگے راجا پرویز

دہشتگردی سے پاک دنیاسب کے مفادمیں ہے، پاکستانی حکومت اور قوم دہشتگردی کے بجائے برداشت پر یقین رکھتے ہیں

کراچی: وزیراعظم راجا پرویز دفاعی نمائش آئیڈیاز 2012 میں ایک اسٹال کا معائنہ کررہے ہیں جبکہ جنرل وائیں انھیں بریفنگ دے رہے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی موجود ہیں۔ فوٹو : اے پی پی

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ دہشتگردی سے پاک دنیاسب کے مفاد میں ہے۔

سلالہ اورملالہ یوسفزئی کے واقعات کے بعدپاکستانی قوم کا متحدہونااس بات کاثبوت ہے کہ ہم کسی انتہا پسند کو اپنا ایجنڈا پاکستان پرمسلط کرنے نہیں دیں گے،پاکستان دہشتگردی کیخلاف ہے،پاکستانی حکومت اورقوم دہشتگردی کے بجائے برداشت پریقین رکھتے ہیں،پاکستان میں اعلیٰ معیارکی دفاعی مصنوعات بنائی جارہی ہیں،آئیڈیازنمائش پاکستانی مصنوعات کوعالمی سطح پرمتعارف کراتی ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے بدھ کویہاں ایکسپوسینٹرکراچی میں7ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2012کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


تقریب میں قائم مقام گورنرسندھ نثارکھوڑوسمیت وفاقی وصوبائی وزرا،اعلیٰ فوجی وسول حکام اوردیگراہم شخصیات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پروزیراعظم راجاپرویزاشرف نے فیتہ کاٹ کر7 ویں بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز 2012کاافتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کومختلف چیلنجزسمیت سماجی مسائل کے علاوہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کابھی سامناہے اوردرپیش چیلنجزہمارے لیے مواقع بھی فراہم کررہے ہیں،بنیادی وجوہات کے خاتمے کے بغیردہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں،خطے کی ترقی کے لیے قیام امن ضروری ہے، ہم ہرفورم اورہر وقت دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بہت اہم کرداراداکیاہے،پاکستان امن پسند ملک ہے اورپوری دنیامیں امن کافروغ چاہتا ہے۔انھوں نے کہاکہ ایشیامعاشی سرگرمیوں کا مرکز بنتاجارہا ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن اقتصادی ترقی کانیا باب ہے۔بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیامعاشی طاقت بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ،ہمیں خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہوگا۔

پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر اور مضبوط دفاعی تعلقات ہیں،پاکستان افغانستان میں امن کی مکمل حمایت کرتاہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں،پاک چین دوستی وقت کی ہرآزمائش میں پوری اترتی ہے اور روس کے ساتھ تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، ملائشیا ،انڈونیشیا اور ترکی کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔آئیڈیاز نمائش کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آئیڈیاز مسلح افواج کی دفاعی ضروریات سے آگاہی دیتاہے وزیراعظم نے نمائش میں آنے والے غیر ملکی وفودکاشکریہ ادا کیااورکہاکہ نمائش میں بڑی تعدادمیں غیر ملکی وفود کاآنااس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک امن پسندملک ہے اور یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story