پاکستانی انتخابات کو دھوکا دہی سے پاک رکھا جائے سعیدہ وارثی
آنے والی حکومت کو پہلے 100 دنوں میںکچھ اہم چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا
ضرورت پڑنے پرپاکستان کے بجٹ پر اپنے مشکل فیصلوں سے بھی آگاہ کرینگے فوٹو رائٹرز
برطانوی وزیر خارجہ بیرونیس سعیدہ وارثی نے پاکستان میں شفاف انتخابات اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ آئندہ الیکشن پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
بر طا نو ی سفا ر تخا نے کے اعلامیہ کے مطابق سعیدہ وارثی کا3 روزہ دورہ پاکستان مکمل ہوگیا بحیثیت سینئر منسٹر آف اسٹیٹ برائے امور خارجہ اور دولت مشترکہ یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان تھا جبکہ بطور برطانوی وزیر وہ6 مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔
دورے کے دوران بیرونیس وارثی نے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور وزیر دفاع نویدقمرسے الگ الگ ملاقات میں برطانیہ پاکستان انہینسڈ اسٹریٹجک ڈائیلاگ دوطرفہ تعلقات میں بہتری جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزراء سے بات چیت میں بیرونیس وارثی نے کہا کہ مجھے پاکستان کے لیے ایک اہم وقت پر یہاں کا دورہ کرنے پر خصوصی طور پر خوشی ہے کہ پہلی دفعہ ایک عوامی حکومت سے دوسری منتخب حکومت کواقتدار کی منتقلی ہوگی۔
سعیدہ وارثی نے تمام سیاسی رہنمائوں سے انتخابات کو تشدد اور دھوکہ دہی سے پاک رکھتے ہوئے عوام کو ووٹ کا حق بغیر کسی دبائو کے استعمال کرنے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ بیرونیس وارثی نے مسلم لیگ نواز گروپ کے چیئرمین میاں نواز شریف، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،اے این پی کے صدر اسفندیار ولی خان، مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین، متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستارسے بھی الگ الگ ملاقات کی۔